پاکستان
10 جون ، 2015

لاہور:نابیناافرادپنجاب اسمبلی کے سامنےتیسرے روزبھی سراپا احتجاج

لاہور:نابیناافرادپنجاب اسمبلی کے سامنےتیسرے روزبھی سراپا احتجاج

لاہور .....نابیناافرادلاہورمیں پنجاب اسمبلی کے سامنےتیسرے روزبھی سراپاء احتجاج ہیں۔شدید گرمی میں مال روڈ پرلیٹ کر انہوں نے ٹریفک بلاک کر رکھی ہے، آنےجانےوالوں سےان کی تکرار اور تلخ کلامی بھی ہو رہی ہے۔ایک نابینا کی احتجاج کے دوران طبیعت بھی خراب ہو گئی ۔مال روڈ پرپنجاب اسمبلی کےسامنےاپنےمطالبات کےحق میں سراپاء احتجاج بنےنابینا افراد کوآج تیسرا روز ہو گیا۔آج صبح ہی نابینا افراد فیصل چوک میں سڑک کے درمیان لیٹ گئےاورآنےجانے والوں کا راستہ روک دیا،اس دوران ایمبولینسز بھی ٹریفک میں پھنس گئیں۔نابینا مظاہرین کی آنےجانےوالوں سے تلخ کلامی بھی ہوتی رہی تاہم وہ کسی کو راستہ دینے پر تیار نہ ہوئے،بعض نابیناؤں نے اپنی ٹانگیں گاڑیوں کےنیچےبچھا دیں، جس کی وجہ سے گاڑیوں کو آگےپیچھےحرکت دینا مشکل ہو گیا۔مظاہرے کےدوران ایک نابینا کی طبیعت بگڑ گئی، جسے ریسکیو حکام نے اسپتال منتقل کیا،نابینا افراد کی دھمکی دی ہے کہ ملازمتیں نہ دی گئیں تو وہ پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کرینگے۔

مزید خبریں :