Geo News
Geo News

پاکستان
10 جون ، 2015

کوئٹہ:ایف سی،پولیس کی کارروائی، خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد گرفتار

کوئٹہ:ایف سی،پولیس کی کارروائی، خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد گرفتار

کوئٹہ .....فرنٹئر کور بلوچستان اور پولیس نے کوئٹہ سے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشتگردوں میں ایک خود کش حملہ آور بھی شامل ہے۔ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اور پولیس نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائی حساس اداروں کی خفیہ اطلاع پر کی ،جس میں ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنےوالے ایک خود کش حملہ آور سمیت 5 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیاگیا، جن سے تفتیش جاری ہے، گرفتار افراد کا تعلق کوئٹہ میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروہ سے ہوسکتاہے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

مزید خبریں :