10 جون ، 2015
کولمبو..........پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کا آغاز کل سے شروع ہونے والے تین روزہ میچ سے کررہی ہے۔میزبان سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پہلے مرحلے میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کے لیے مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم سری لنکا میں ہے، 17 جون سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم تین روزہ میچ سے اس دورے کی شروعات کررہی ہے، یہ مقابلہ ہوگا کولمبو میں سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف جس کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں نے پریکٹس بھی کی۔کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سعید اجمل کی کمی شدت سے محسوس ہوگی لیکن پاکستان ٹیم کا بولنگ کا شعبہ مضبوط ہے جو حریف ٹیم کے بیٹسمینوں کو قابو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔