10 جون ، 2015
اسلام آباد...........سینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہے مودی کے خلاف بین الاقوامی کریمنل کورٹ میں مقدمہ چلانے کی بات کی جا سکتی ہے، وزیراعظم کو چاہیے کہ براک اوباما کو خط لکھیں کہ بھارت ایک غیر ذمہ دار ملک ہے، اسے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شامل نہ کریں۔ مشاہد حسین نے یہ بات جیو نیوز کے پروگرام کپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔