Geo News
Geo News

پاکستان
13 جون ، 2015

وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کی رپورٹ پر ٹاسک فورس بنادی

وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کی رپورٹ پر  ٹاسک فورس بنادی

کراچی.......وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز کی جانب سے ایپکس کمیٹی میں پیش کی گئی رپورٹ پر ٹاکس فورس قائم کردی ہے۔ترجمان وزیراعلی کے مطابق، ٹاسک فورس کے قیام کا مقصد دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مختلف پہلووں کی جانچ پڑتال ہے۔ غلام سرور کورائی کو ٹاکس فورس کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ٹاسک فورس، اپیکس کی رپورٹ میں نشاندہی کی جانے والے اداروں کا تعین کرے گی، ٹاسک فورس کے ممبران میں سیشن جج ارجن رام اور سیکریٹری داخلہ مختار سومرو شامل ہوں گے۔ ترجمان وزیر اعلی کے مطابق ٹاسک فورس دہشت گردی کی مالی معاونت کے ذرائع کی روک تھام اور ضروری اقدام کرنے کی تجاویز بھی دے گی۔

مزید خبریں :