14 جون ، 2015
سنتیاگو.......کوپا امریکا میں پیرا گوئے نے ڈرامائی انداز میں ارجنٹینا کو جیت سے محروم کر دیا۔لائنل میسی کی ٹیم پہلے ہاف میں دو گول کی برتری حاصل کر کے بھی میچ نہ جیت پائی۔چلی میں جاری ایونٹ کے اہم میچ میں ارجنٹینا کی ٹیم ابتدا سے ہی حاوی رہی ۔ سرجیو اگیرونے سابق چیمپین کو برتری دلائی،سپر اسٹار لائنل میسی نے برتری کو ڈبل کر دیالیکن پیراگوئے کے کھلاڑیوں نے ہمت نہ ہاری۔کھیل کے60ویں منٹ میں نیلسن ہیڈونے خسارہ کم کر دیاپھر کھیل میں مزید تیزی آئی اور آخری لمحات میں لوکس بیرئیوس نے گول بنا کر میچ دو دو سے برابر کر دیا۔