14 جون ، 2015
لاہور..........وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کا بندھن معاشی تعلقات میں بدل چکا ہے ،اب ہمارے دوست بھی مشترک ہیں اور دشمن بھی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چین کی وزرات خارجہ کے مڈکیریئر سفارتکاروں کے وفد نے ملاقات کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے لیے چین کے غیرمعمولی اقتصادی پیکیج کی مثال نہیں ملتی ۔چینی صدرکے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت کسی ملک کو پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے پر اعتراض نہیں ہوناچاہیے ۔اس سے پاکستان ہی نہیں پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا،ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کیساتھ دہشت گردی کو شکست دینے کا بھی مضبوط میکانزم ہے۔