12 مئی ، 2012
ایبرڈین…این جی ٹی…اسکاٹ لینڈ کے شہرایبر ڈین سے پرواز کرکے مقررہ منزل کی طرف روانہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کے باعث پائلٹ کو اچانک نارتھ سی میں کریش لینڈنگ کرنی پڑی۔تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر میں آئل کا پریشر کم ہوگیا تھا جس کے باعث کسی متوقع حادثے سے بچنے کے لیے پائلٹ اور اس کے کریو نے14مسافروں سمیت سمندر کی لہروں پر ہی انتہائی مہارت سے کریش لینڈنگ کرڈالی۔اس موقع پر فوری امدادی فضائی اوربحری امدای کارروائیاں کرتے ہوئے جہاں چند افراد کو لائف بوٹس کے ذریعے بچایا گیا وہیں کچھ کو امدادی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فوری اسپتال منتقل کیا گیالیکن معجزانہ طور پر کسی کو بھی شدید نوعیت کی زخم نہیں آئے۔