12 مئی ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…ہر انسان کی خواہش ہو تی ہے کہ وہ دنیا میں مو جود قدرت کی تخلیق کر دہ مخلوقات کو دیکھے اور اس کیلئے وہ ایسی جدید ٹیکنالوجی کی حامل ایجادات بھی کر تا ہے جن کے سہارے یہ آرزو ممکن ہو سکے۔ایک امریکی نو جوان نے ننھے پرندے Hummingbirdسے ملاقات کیلئے ایک ایسا فیڈر بنایا ہے جوکہ ایک ہیلمٹ میں نصب کیا گیا ہے۔ یہ نو جوان اس ہیلمٹ کو سَر پر پہننے کے بعد اس جگہ بیٹھ جاتا ہے جہاں اس ننھے پرندے کی آمد متوقع ہوں۔بس پھر کیا ہے Hummingbirdا س فیڈرمیں مو جوداپنی پسندیدہ رس کی خوشبو کو سونگھ کر اس ہیلمٹ تک پہنچ جاتاہے جہاں یہ نو جوان انتہائی قریب سے اسے اڑتا دیکھ کر اس منفرد تجربے سے محظوظ ہو تاہے۔