15 جون ، 2015
لاہور.......قومی ہاکی ٹیم غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے بیلجیئم روانہ ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم بیلجیئم میں اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں حصہ لے گی۔ اولمپک کوالیفائنگ راونڈ 19جون سےشروع ہو رہا ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ 20جون کو پولینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ کوالیفائنگ راونڈ سے پہلے قومی ہاکی ٹیم آئرلینڈ کے ساتھ 2وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔ کپتان محمد عمران اور کوچ شہناز شیخ بھی اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں حصہ لینے کے لیے بیلجئم روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔