Geo News
Geo News

پاکستان
15 جون ، 2015

بدین : تیز طوفانی گرد آلود ہواؤں سے نظام زندگی بری طرح متاثر

بدین : تیز طوفانی گرد آلود ہواؤں  سے نظام زندگی بری طرح متاثر

بدین.......ضلع بدین میں چلنے والی تیز طوفانی گرد آلود ہواؤں نے نظام زندگی بری طرح متاثر کر دیا ہے تیز طوفانی ہواؤں کے باعث ساحلی و دیہی علاقوں میں درجنوں کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ بدین سمیت ضلع کے بیشتر شہری دیہی و ساحلی وعلاقوں میں چلنے والے تیز ہوائیں اور اسکے ساتھ اڑنے والے مٹی کے جھکڑوں نےنطام زندگی کودرہم برہم کر دیا ہے ۔شہری علاقوں میں متعدد دوکانوں کے شیڈز اور چھپرے اڑ گئے ۔ ساحلی و دیہی علاقوں میں بائیس سے زائد کچے مکانات کی چھتیں اڑنے اور دیواریں گرنے کی اطلاعات ہیں ۔تیز ہوا کے ساتھ اڑنے والی شدید گرد نے کھانے پینے سمیت دیگر معمولات بھی بری طرح متاثر کیےہیں۔

مزید خبریں :