Geo News
Geo News

پاکستان
15 جون ، 2015

لاہور:لبرٹی کے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں لگی آگ 16گھنٹے بعد بھی بےقابو

 لاہور:لبرٹی کے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں لگی آگ 16گھنٹے بعد بھی بےقابو

لاہور ...... لاہورکی لبرٹی مارکیٹ کے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں لگنے والی آگ پر 16گھنٹے بعد بھی مکمل طورپر قابو نہیں پایا جاسکا۔ ڈپارٹمنٹل اسٹور میں صبح پانچ بجے سے لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا۔لاہور کی لبرٹی مارکیٹ کے ایک معروف ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے دوسرے فلورپر صبح سویرے اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کولپیٹ میں لے لیا۔ فائربریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں مگر آگ بھڑکتی چلی گئی،پولیس اور انتظامی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ آگ کو ٹھنڈا کرنے کی کوششیں جاری رہیں مگر اسٹور میں رکھا کروڑ ں روپے کا سامان جل کرراکھ ہوتا گیا، شیشے ٹوٹنےسے ایک ریسکیو اہلکار اور 6ملازمین زخمی ہوگئے۔ اسٹور کے مالک کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی،آگ اس اسقدر شدید تھی کہ ایئر فورس کے فائریونٹ کو طلب کرنا پڑا، آگ نے ایک ملحقہ عمارت کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ ڈی سی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ان کا کہناتھاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :