16 جون ، 2015
کراچی.........کراچی میں ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ 17 جون کو ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ 17 جون کو بعد نماز عصر ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں یونیورسٹی روڈ پر محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔