Geo News
Geo News

کھیل
17 جون ، 2015

گال ٹیسٹ : پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث منسوخ

گال ٹیسٹ : پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث منسوخ

گال ......پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے ۔آج کا کھیل منسوخ ہونے کے بعد پہلا ٹیسٹ میچ 4دن تک محدود ہوگیا ہے ،کل میچ طے شدہ وقت سے 15منٹ قبل شروع ہوگا۔آج سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ کا کھیل آج بارش کے باعث نہ ہوسکا ۔امپائرز نے پاکستانی وقت کے مطابق ایک بجکر 30 منٹ پر گراونڈ کا معائنہ کرنے کے بعد کھیل منسوخ کرنے کا اعلان کیا ۔آج گال میں سارے دن بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی جبکہ وقفے وقفے سے ہونیوالی بارش کے باعث دونوں ٹیمیں ہوٹل سے اسٹیڈیم کی جانب بھی نہیں آئیں۔میچ کے آفیشلز نے ڈیڑھ بجے گرائونڈ کا معائنہ کرنے کے بعد کھیل منسوخ کرنے کا اعلان کیا ۔

مزید خبریں :