دنیا
18 جون ، 2015

ممبئی میں تھوکنے پر ایک ہزار روپے جرمانہ ہوگا، قانون منظور

ممبئی میں تھوکنے پر ایک ہزار روپے جرمانہ ہوگا، قانون منظور

ممبئی......بھارتی شہر ممبئی میں تھوکنے پر ایک ہزار روپے جرمانہ ہوگا، ریاستی حکومت نے قانون منظور کرلیا گیا۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاستی حکومت نے ایک قانون منظور کیا جس کے تحت راستے میں تھوکنے والے شخص کو ایک ہزار روپے جرمانے کے ساتھ ساتھ کسی سرکاری اسپتال یا دفتر میں سوئپر کے طور پر صفائی کا کام بھی کرنا ہوگا۔ قانون کے مطابق پہلی مرتبہ کسی عوامی جگہ پر تھوکتے پکڑے جانے پر ایک ہزار روپے جرمانہ اور ایک دن کی سماجی خدمت کی سزا ہوگی، دوسری بار قانون توڑنے پر تین ہزار روپے جرمانہ اور تین دن کی سماجی خدمت کی سزا ہوگی،تیسری مرتبہ میں جرمانہ پانچ ہزار روپے تک بڑھ جائے گا اور سماجی خدمت بھی پانچ دن کی ہو جائے گی۔اس قانون کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ جرمانے کی اس رقم کو صحت کی خدمات کو بہتر بنانے میں صرف کیا جائے گا۔ یہ قانون آ ئندہ چھ ماہ میں نافذ ہوجائے گا۔

مزید خبریں :