پاکستان
26 جنوری ، 2012

بینک فراڈ کیس: خرم رسول کو 3 سال قید کی سزا سنادی گئی

بینک فراڈ کیس: خرم رسول کو 3 سال قید کی سزا سنادی گئی

راولپنڈی … بینک فراڈ کیس میں وزیراعظم کے مبینہ سابق میڈیا ایڈوائزر خرم رسول کو 3 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے خرم رسول کو عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر سزا سنائی ہے۔ عدالت نے بینک فراڈ کیس میں خرم رسول کے شریک ملزمان کو 4، 4 سال قید اور 5، 5 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے ۔ خرم رسول کے شریک ملزمان میں طارق، مختار ناصر، ریحان اور حسنین شامل ہیں، خرم رسول نے فراڈ کے ذریعے بینک سے 70 کروڑ روپے قرض حاصل کیا تھا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے ایل پی جی فراڈ کیس میں خرم رسول کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا جس پر وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایف آئی اے کو انہیں فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ لاہور کی بینکنگ کورٹ نے ان کی 2 فروری تک عبوری ضمانت بھی منظور کرلی ہے۔

مزید خبریں :