Geo News
Geo News

پاکستان
19 جون ، 2015

کراچی واٹر بورڈ: ہائیڈرنٹ انچارچ راشد صدیقی عہدے سے برطرف

کراچی واٹر بورڈ: ہائیڈرنٹ انچارچ راشد صدیقی عہدے سے برطرف

کراچی ......کراچی واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹ انچارچ راشد صدیقی کو عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ نثار مگسی کو تعینات کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق راشد صدیقی پرغیر قانونی کنکشنز دینے اور ہائیڈرنٹ چلوانےکا الزام ہے۔واٹر بورڈ ترجمان تصدیق کی ہے کہ راشد صدیقی کو عہد ے سے ہٹا کر ان کی جگہ نثار مگسی کو تعینات کردیا گیا ہے۔ترجمان کا کہناتھا کہ راشد صدیقی کو ایم ڈی واٹر بورڈ کے احکامات پر عہدے سے فارغ کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ راشد صدیقی پر غیر قانونی کنکشنز دینے اور ہائیڈرنٹ چلوانے کا الزام ہےجبکہ وہ اس سے قبل بھی کام میں غفلت پر عہدے سے فارغ ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :