Geo News
Geo News

پاکستان
20 جون ، 2015

پیپلزپارٹی اورافواج کے درمیان کوئی تصادم نہیں،راجا پرویز اشرف

  پیپلزپارٹی اورافواج کے درمیان کوئی تصادم نہیں،راجا پرویز اشرف

سیالکوٹ ......سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اُن کے دور میں لوڈ شیڈنگ صرف تین گھنٹے تھی اب دورانیہ بہت بڑھ گیاہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفت کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اورافواج پاکستان کے درمیان کوئی تصادم نہیں۔پاک فوج پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہی ہیں،پیپلز پارٹی فوج کے خلاف بولنے کا سوچ بھی نہیں سکتی،انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے حالت کوئی ابھی سے خراب نہیں ہے یہ مسئلہ پرانا ہے،جس کو حل کرنے کے لیے پاکستان کے پورے ادارے کوشش کررہے ہیں۔

مزید خبریں :