20 جون ، 2015
سان تیاگو........کوپا امریکا فٹبال کپ پورے زورشور سے جاری ہے۔میزبان چلی نے بولیویا پر گولز کی بارش کردی ایک دو نہیں بلکہ پورے پانچ گول کرکے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر آگئی۔دوسری جانب ڈسپلن کی خلاف ورزی پر برازیلین اسٹرائیکر نیمار پر چار میچز کی پابندی عائد کردی گئی۔وہ کوپا امریکا کے باقی میچز نہیں کھیل پائیں گے۔سان تیاگومیں کھیلے گئے میچ میں میزبان چلی کا مقابلہ بولیویا سے تھا،چلی کی ٹیم شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایااور کھیل کے تیسرے ہی منٹ میں چارلس ارینگیز نے پہلا گول کردیا۔37 ویں منٹ میں آرسنل اسٹرائیکرز الیس سانچز نے گول کرکے برتری دگنی کردی ۔ 66 ویں منٹ میں ایرینگز نےایک اور گول داغ کامیابی کے امکانات روشن کردیے۔بولیویا نے بھی کئی حملے کئے لیکن وہ گول کرنے میں ناکام رہی۔کھیل کے 79 ویں منٹ میں میڈل نے گول کرکے برتری چار صفر کردی۔میچ کے آخری لمحات میں بھی پانچواں گول کرکے کواٹر فا ئنل کیلئے راہ ہموار کرلی ۔دوسری جانب ڈسپلن کی خلاف ورزی پر برازیلین اسٹرائیکر نیمار کوپا امریکا سے باہر ہوگئے ۔ان پر چار میچز کی پابندی لگادی گئی۔ساتھ ہی نیمار پر دس ہزار ڈالرز کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔نیمار نے مخالف کھلاڑی کے ساتھ تلخ کلامی اور بدتمیزی کی تھی۔