Geo News
Geo News

پاکستان
22 جون ، 2015

این جی او’ سیو دی چلڈرن‘ پرسے پابندی ہٹانے کا فیصلہ نہیں کیا، وزیر داخلہ

 این جی او’ سیو دی چلڈرن‘ پرسے پابندی ہٹانے کا فیصلہ نہیں کیا، وزیر داخلہ

اسلام آباد ......وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیودی چلڈرن نامی این جی او پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اس این جی او کا اسلام آباد میں دفتر آج بھی بند پڑا ہے۔ ملک میں ضابطے کی خلاف ورزی کرنیوالی این جی اوز کو کام سے روکا گیا ہے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میںوفاقی وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پراین جی اوز کےمعاملات وزارت داخلہ کو دیئےجارہے ہیں، منظورشدہ این جی اوزکےعلاوہ کسی نئی غیرملکی این جی اوکو ویزہ نہیں دیاجائیگا،حکومت این جی اوز سے متعلق پالیسی لارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضابطےکی خلاف ورزی کرنیوالی این جی اوز کو کام کرنے سے روکاہے،اگر ضرورت پڑی کو وفاقی سطح پر قانون بنایا جاسکتا ہے۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان میں ہزاروں این جی او کام کر رہی ہیں ،پاکستان میں 40 فیصد این جی اوز غیر رجسٹرڈ ہیں ، ملک میں این جی اوز سے متعلق کوئی قانون موجود نہیں،میں نے این جی او سیو دی چلڈرن کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا ، پاکستان میں این جی اوز 10 سے 18 قوانین استعمال کرتی ہیں،پاکستان میں تمام این جی اوز کو ملکی قوانین کے مطابق کام کرنا ہو گا۔ چوہدری نثار علی خان نے میڈیا سے اپیل کی کہ اگر آپ حقائق سامنے نہیں لاسکتے تو خدارا غلط بات تو نہ پھیلائیں ،میڈیا کہ ایک چھوٹے حصے نے میری بات کو گھما پھرا کرپیش کیا۔ان کا کہناتھا کہ پچھلے 10،12 دنوں میں حکومت پاکستان کے خدشات پر بات ہوئی ہے۔

مزید خبریں :