Geo News
Geo News

پاکستان
23 جون ، 2015

فیصل آباد میں لڑکے کا قتل ،ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد میں لڑکے کا قتل ،ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد .......فیصل آباد پولیس کی جانب سے کھلونا پستول کو اصلی سمجھتے ہوئے فائرنگ کر کے نوجوان کو ہلاک کرنے کا مقدمہ ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے کر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ علاقہ مدینہ ٹاؤن میں گذشتہ رات پولیس کی فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا فرحان جاں بحق ہو گیا تھا ۔اس کے لواحقین کا کہنا ہے کے فرحان اپنے دوست کے ساتھ کھلونا پستول پکڑ کر تصاویر بنا رہا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں فرحان شدید زخمی ہو کر اسپتال میں دم توڑ گیا ۔تھانہ پیپلز کالونی میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ایف آئی آر میں ایس ایچ او فریاد چیمہ کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ تین نامعلوم پولیس اہلکار بھی ملزمان میں شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او فریاد چیمہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعہ کی انکوائری کیلئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمر بلال کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے کر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید خبریں :