23 جون ، 2015
حیدرآباد........سندھ کے دوسرے شہروں میں شدید گرمی اورحبس سے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 33افراد جاں بحق ہوئے۔ ایدھی ترجمان معراج خان کےمطابق حیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شدید گرمی اور لو لگنے سے 19 افراد انتقال کرگئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹیاری کےعلاقے ہالا میں شدید گرمی سے9 اور ٹنڈوالٰہ یارمیں 5افراد کا انتقال ہوا۔