Geo News
Geo News

پاکستان
13 مئی ، 2012

مانسہرہ : ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک ، 16 زخمی

مانسہرہ : ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک ، 16 زخمی

مانسہرہ … مانسہرہ میں لاہور سے بٹ گرام جانے والی بس کھائی میں جاگری،حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بس لاہور سے بٹ گرام جا رہی تھی۔ شاہراہ قراقرم پر گاندھیاں کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کی وجہ سے کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مانسہرہ پہنچایا۔ ڈاکٹروں کے مطابق کسی زخمی کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔

مزید خبریں :