Geo News
Geo News

کھیل
24 جون ، 2015

تیسرا ون ڈے :بھارت نے بنگلادیش کو 77رنز سے ہرادیا

تیسرا ون ڈے :بھارت نے بنگلادیش کو 77رنز سے ہرادیا

میرپور.......بھارت کو بنگلادیش میں پہلی کامیابی مل گئی۔ تیسرے ون ڈے میں بنگلادیش کو 77رنز سے ہرادیا،لیکن 3میچز کی سیریز میں بھارت کودو ایک سے شکست ہوئی۔ میر پور کے شیر بنگلااسٹیڈیم میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹ پر 317 رنز بنائے۔ شیکھردھون 75 اور ایم ایس دھونی 69 رنز بناکر نمایاں رہے۔ مشرفی مرتضیٰ نے 3اور مستفیظ الرحمان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بنگلایشی ٹیم 240 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ صابر رحمان 43 اور شومیا سرکار نے 40 رنز اسکور کئے۔ سریش رائنا نے 3کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ 3میچز کی سیریز بنگلادیش نے دو ایک سے جیت لی۔

مزید خبریں :