پاکستان
26 جنوری ، 2012

وکلاء قتل، آئی جی پولیس کو ہفتہ وار رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرانیکا حکم

وکلاء قتل، آئی جی پولیس کو ہفتہ وار رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرانیکا حکم

کراچی … چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم نے آئی جی پولیس کو کراچی میں تین وکلاء کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت کی ہفتہ وار رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرانیکا حکم دیا ہے اور وکلاء تنظیموں سے مزید تحریری تجاویز طلب کرلی ہیں۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وکلاء تنظیموں کے عہدیداروں، لاء آفیسرز اور پولیس حکام کے ساتھ آئی جی سندھ نے بھی شرکت کی۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے تجویز دی کہ ماہرین کی ایک کمیٹی بنائی جائے جو دہشت گردی کے مقدمات کی مانیٹرنگ کرکے ان وجوہات کا پتہ چلائے جو ملزمان کی بریت کی وجہ بنتی ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جاں بحق ہونے والے تمام وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ نہیں کی گئی۔ گزشتہ سال مرتضیٰ چنائے، فہیم عبدالکریم اور سردار ذوالفقار ایڈووکیٹس کاقتل ذاتی دشمنیوں کا نتیجہ تھا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وکلاء رہنماوٴں کو مجوزہ مانیٹرنگ کمیٹی کیلئے نمائندے نامزد کرنے اور تحریری تجاویز دینے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :