پاکستان
25 جون ، 2015

شام کے وقت کراچی میں گرد کے طوفان کی پیشگوئی

شام کے وقت کراچی میں گرد کے طوفان کی پیشگوئی

اسلام آباد.....محکمہ موسمیات نےشام کے وقت کراچی میں گرد کے طوفان کی پیشگوئی کی ہے۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات ڈاکٹرمحمد حنیف نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہکل کراچی میں سمندری ہوامعمول پرآجائیگی جس سےگرمی کی شدت کم ہوگی، شہر میں آج شام گرد کے طوفان کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک کےبالائی علاقوں کشمیراور ڈی آئی خان میں آج بارش کا امکان ہے، سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کےمیدانی علاقوں میں بارش متوقع نہیں،2 دن بعد ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافےکاامکان ہے۔ڈاکٹر حنیف کا کہنا تھا کہ چند دن بعد ملک میں پری مون سون کاایک دن کا اسپل ہوگاجبکہ ملک میں مون سون جولائی سےشروع ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :