Geo News
Geo News

دنیا
27 جون ، 2015

بھارتی فوج کی نمازیوں پر شیلنگ کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال ،شٹرڈاؤن

بھارتی فوج کی نمازیوں پر شیلنگ کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال ،شٹرڈاؤن

سری نگر.......... بھارتی پولیس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں تاریخی مسجد پر آنسو گیس کی شیلنگ اورنمازیوں پرتشدد کے خلاف آج مکمل ہڑتال ہے۔سری نگر کی مسجد پر آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد حریت کانفرنس اورکشمیر لبریشن فرنٹ نے آج سری نگر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ہڑتال کے باعث سری نگر میں تمام کاروباری مراکز اور اسکول بند ہیں جبکہ سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے ۔گزشتہ روز بھارتی پولیس نے مسجد پر آنسو گیس کے شیل پھینکے اور نمازیوں پربھی تشدد کیا تھا ، کشمیریوں نے اس واقعے پر اپنے شدید غصے کا اظہار کیا۔حریت رہنماؤں اور اسلامی تنظیموں نے بھی بھارتی پولیس کے اس جارحانہ عمل کی شدید مذمت کی ہے۔

مزید خبریں :