صحت و سائنس
27 جون ، 2015

پشاور :گرمی میں اضافہ ،کم عمر بچے گیسٹرو اور ڈائیریا کا شکار

پشاور :گرمی میں اضافہ ،کم عمر بچے  گیسٹرو اور ڈائیریا کا شکار

پشاور......پشاور میں گر می کی شدت میں اضافے سے کم عمر بچے گیسٹرو اور ڈائیریا کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جس کی بڑی وجہ آلودہ پانی اور ناقص خوارک کا استعمال ہے، ماہر امراض اطفال پروفیسر ڈاکٹر عنا یت کے مطابق گرمی میں اضافہ سے گیسٹرو اور ڈائیریا کی بیماریاں بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائیر یا اور گیسٹرو، معدہ اور انتڑیوں کی سوزش سے پیدا ہونے والی بیماریاں ہیں ۔ جنکی علامات میں سردرد ،بخار ،پیٹ میں درداور قے شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ہر سال گرمی کے موسم میں خیبر پختونخوا میں 15 فیصد پانچ سال تک کے بچے گیسٹرو اور ڈائیریا میں مبتلا ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آلودہ پانی اور ناقص خوارک کا استعمال ان امراض کے پھیلاؤ کی وجوہات ہیں۔

مزید خبریں :