28 جون ، 2015
کراچی.......وزیربلدیات شرجیل میمن نے عباسی شہید اسپتال پہنچ کر مریضوں کی عیادت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہکراچی میں بجلی کے مسائل کی ذمہ دار کےالیکٹرک اور وفاقی حکومت ہے، کے الیکٹرک اپنے بوسیدہ سسٹم کو ٹھیک نہیںکررہی، وہ اپنے سسٹم سے اربوں روپے منافع کماتی ہے، سسٹم کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک روپیہ بھی نہیں لگایا،کے الیکٹرک والے اپنا قبلہ درست کرتے ہو ئے بوسیدہ سسٹم کو ٹھیک کریں۔ لوڈشیڈنگ لوگوں کیلئے عذاب بن چکی ہے،گرمی اور لوڈشیڈنگ سے سینکڑوں جانیں گئیں،ہیٹ اسٹروک کےباعث اسپتالوں میں لوگوں کی میتیں آرہی ہیں۔شرجیل میمن کا یہ بھی کہنا تھاکہ ہیٹ اسٹروک سے مرنیوالوں میں بڑی عمر کے لوگ زیادہ ہیں۔شرجیل میمن کی میڈیا سے گفتگو کے دوران عباسی شہیداسپتال میں بجلی معطل ہو گئی۔