پاکستان
13 مئی ، 2012

انقلاب لا کر نیا پاکستان بنائینگے، کرپٹ حکمران جانیوالے ہیں، عمران خان

انقلاب لا کر نیا پاکستان بنائینگے، کرپٹ حکمران جانیوالے ہیں، عمران خان

اسلام آباد … پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جو جنون اور ولولہ تحریک انصاف کی خواتین کے جلسے میں ہے وہ پٹواریوں کے جلسے میں نہیں تھا، انقلاب لا کر نیا پاکستان بنائیں گے، کرپٹ حکمران جانے والے ہیں، یہ تحریک انصاف کے سونامی کے سامنے کھڑے نہیں ہوسکتے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے تحت ویمن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف خواتین کو جائیداد میں پورا حصہ دلائے گی، غریب خواتین کو وکیل کرکے دیں گے، ملک میں تعلیمی ایمرجنسی لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمران جانے والے ہیں، یہ تحریک انصاف کی سونامی کے سامنے کھڑے نہیں ہو سکتے، سارامجرم طبقہ سپریم کورٹ کیخلاف اکٹھا ہوگیا۔ اس سے قبل خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان اکیلے نہیں ہم سب ان کے ساتھ چلیں گے، ہم ملک میں تبدیلی لاکررہیں گے۔

مزید خبریں :