Geo News
Geo News

پاکستان
30 جون ، 2015

کراچی میں ٹریفک کےدو مختلف حادثات، بچے سمیت تین افراد جاں بحق

کراچی میں ٹریفک کےدو مختلف حادثات، بچے سمیت تین افراد جاں بحق

کراچی ......کراچی میں ٹریفک کےدو مختلف حادثات میں ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن قطر موڑ کے قریب تیز رفتار کوچ بےقابو ہوکر تین موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد خالد اور خرم موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تیسری موٹرسائیکل پر سوار ندیم زخمی ہوگیا، کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاھم پولیس نے کوچ کو تحویل میں لے لیا ہے۔ ایک اور حادثے میں کورنگی بلال چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے سڑک عبور کرتے ہوئے بارہ سالہ بچے کو کچل دیا۔بچے کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا۔

مزید خبریں :