30 جون ، 2015
کوئٹہ .....بلوچستان کے علاقے مشکے میں سرچ آپریشن کے دوران 13 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ، سیکیورٹی فورس کا بھی ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئےہیں۔ مشکے میں شرپسندوں اور ایف سی میں مقابلے میںکالعدم تنظیم کے سربراہ کا بھائی اور بھانجا بھی مارا گیا ۔ترجمان ایف سی کے مطابق ضلع آواران کی تحصیل مشکے میں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی ، اس دوران فورسز اور شرپسندوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جس میں 13 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے . ایف سی کا کہناہےکہ ہلاک افراد میں کالعدم تنظیم کے سربراہ کا بھائی اور بھانجا بھی شامل ہیں۔ایف سی کا ایک اہلکار بھی شہید اور 2 زخمی ہوئے ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک دہشتگردوں اور فورسز میں مقابلہ جاری تھا۔