Geo News
Geo News

پاکستان
30 جون ، 2015

وزیربلدیات سندھ نےفنڈز کا حساب نہ دینے پر37 ٹی ایم اوز کومعطل کردیا

 وزیربلدیات سندھ نےفنڈز کا حساب نہ دینے پر37 ٹی ایم اوز کومعطل کردیا

کراچی .....فنڈز کا حساب نہ دینے پر وزیربلدیات سندھ شرجیل میمن نے37 ٹی ایم اوز کومعطل کردیاہے۔ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے معطل ٹی ایم اوز پر کرپشن کے مقدمے بنانے کا حکم دیدیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز کا حساب نہ دینے پر 37 تعلقہ میونسپل افسران کو معطل کردیا گیاہے، وزیراعلیٰ نے معطل افسروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ سندھ بھر کے109 ٹی ایم اوز کو 22 ستمبر 2014 کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے،ان میں سے 72 ٹی ایم اوز نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو حساب دیدیا تھاجبکہ 37 ٹی ایم اوز7 ماہ گزرنے کے باوجود حساب نہ دے سکے ،جس پر انہیں معطل کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے معطل ٹی ایم اوز پر کرپشن کے مقدمے بنانے کا حکم دیدیا۔

مزید خبریں :