30 جون ، 2015
راولپنڈی........راولپنڈی کی انسداددہشتگردی عدالت نے نیٹو ٹینکرحملہ کیس میں 3 دہشتگردوں کو8،8 مرتبہ سزائےموت کاحکم سنادیا ہے،ان حملوں میں3 پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوئےتھے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 3دہشتگردوں کو نیٹو آئل ٹینکر حملہ کیس میں 8،8مرتبہ سزائے موت دیدی ہے۔مجرمان نے نیٹوافوج کےافغانستان جانیوالے11ٹینکرزکوجلایا تھا۔اس حملے میں پولیس انسپکٹر سمیت 3 کانسٹیبلزجاں بحق ہوئےتھے۔