13 مئی ، 2012
چکوال…چکوال میں تیز رفتاری کے باعث وین درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان پیر کھارادربار سے زیارت کے بعد واپس اپنے گھر قصبہ ڈھبئی جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث وین درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں میں محمد شاہد،بیوی شمیم ،7 سال کا بیٹا فیضان،9 سال کی بیٹی شائستہ اور ایک رشتے دار خاتون شامل ہیں ،جبکہ حادثہ میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر چکوال منتقل کردیا گیا۔