Geo News
Geo News

دنیا
01 جولائی ، 2015

انڈونیشیامیں طیارہ حادثےمیں ہلاک افرادکی تعداد141ہوگئی

انڈونیشیامیں طیارہ حادثےمیں ہلاک افرادکی تعداد141ہوگئی

جکارتہ ......انڈونیشیامیں طیارہ حادثےمیں ہلاک افرادکی تعداد 141 ہوگئی۔ ائرفورس کاطیارہ شہر میں آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا ۔ انڈونیشیا کی فضائیہ کا ہرکیولس سی 130 ٹیک آف کے فوراً بعد میدان شہر کے گنجان آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ فضائیہ کےسربراہ کے مطابق جہاز پر عملے کے 12 افراد اور 101 مسافر سوار تھے جو تمام ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر ہلاکتیں زمین پر ہوئیں۔ حادثے میں متاثرہ علاقے کی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور گاڑیاں جلے ہوئے ڈھانچے میں بدل گئیں۔ علاقے میں امدادی کاروائیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

مزید خبریں :