01 جولائی ، 2015
لندن.......برطانیہ میں منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش سرفراز مرچنٹ کو سیکیورٹی خطررات لاحق ہوگئے ہیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے سرفراز مرچنٹ کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا ہے اور پاکستانی میڈیا میں ایم کیو ایم اور منی لانڈرنگ سے متعلق سامنے آنے والی دستاویز پر بات کی ہے۔ پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پولیس نے سرفراز مرچنٹ کی قیام گاہ کا آج دوپہر دورہ کیا ہے، دستاویز سامنے آنے کے بعد پولیس کو سرفراز مرچنٹ کے تحفظ کی فکر ہے۔