Geo News
Geo News

پاکستان
02 جولائی ، 2015

گوجرانوالہ میں ٹرین حادثے کا شکار،9افراد جاںبحق

 گوجرانوالہ میں ٹرین حادثے کا شکار،9افراد جاںبحق

گوجرانوالہ......پنو عاقل سےکھاریاں جانے والی ٹرین گوجرانوالہ کے موضع چھناں واں کے قریب پل ٹوٹنےسے حادثے کا شکار ہو گئی ، مال بردار ٹرین کا انجن اور 2 مسافر بوگیاں نہر میں جا گریں جس کے نتیجہ میں5افراد جاں بحق ہو گئے۔حادثے کے باعث وزیر آباد فیصل آباد ٹریک بندہوگیا ہے۔حادثے میں کم از کم30افراد زخمی بھی ہو ئے۔ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے میں تحریب کاری کا خدشہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ پل پر سے آدھا گھنٹہ پہلے پاکستان ایکسپریس بحفاظت گزری تھی۔

مزید خبریں :