03 جولائی ، 2015
گوجرانوالہ.........گوجرانوالہ کی چھناواں نہر سے مزید 3افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ جس کے بعد شہید افراد کی تعداد اب17 ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران اور امدادی کارروائیوں کے ذریعے صوبیدار میجر اسلام سمیت مزید 2افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، نہر سے مزید 3لاشیں ملنے کے بعد 2افراد اب بھی لاپتا ہیں، جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ آرمی غوطہ خور ٹیموں کی جانب سے بوگیاں کلئیر قرار دینے کے بعد متاثرہ پل کی مرمت کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔