Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
03 جولائی ، 2015

سولر امپلس ٹو نے طویل سولو فلائٹ کا ریکارڈ قائم کردیا

سولر امپلس ٹو نے طویل سولو فلائٹ کا ریکارڈ قائم کردیا

ہوائی ......شمسی توانائی سے چلنے والے طیارے سولر امپلس نے ہوا بازی کی تاریخ کی طویل ترین سولو فلائٹ کا اعزاز حاصل کر لیا۔ سفر کٹھن لیکن حوصلہ جواں تھا،ایندھن نہیں،صرف سورج کی موجودگی ضروری تھی اور 10 ناٹ سے زیادہ ہوائی رفتارمشکل پیدا کر سکتی تھی، لیکن دنیا کے گرد چکر لگانے کا عزم رکھنے والے شمسی طیارے’سولر امپلس ٹو‘ نے وہ کر دکھایا جو اس سے پہلے نہ ہوا۔تاریخ کی سب سے لمبی بلا تاخیر پرواز کا ریکارڈ توڑ کر ہوا بازی کی تاریخ کی طویل ترین سولو فلائٹ کا اعزاز حاصل کر لیا ۔’سولر امپلس ٹّو‘نے یہ ریکارڈ 76 گھنٹوں کی پرواز کے بعد حاصل کیا۔شمسی توانائی کی مدد سے چلنے والی کسی مشینری کا یہ سب سے لمبا سفر ہے۔طیارے نے رواں برس نو مارچ کو ابو ظبی سے اپنے سفر کا آغاز کیااور مختلف ممالک سے ہوتا ہوا جاپان پہنچا۔شیڈول کے مطابق طیارے کو 120 گھنٹوں میں امریکی ریاست ہوائی پہنچنا ہے ۔طیارے کے پائلٹ آندرے بورشبرگ کا تعلق سوئٹزر لینڈ سے ہے۔اس کامیابی پر ان کا کہنا ہے کہ سولر امپلس کا مقصد محض ہوا بازی کے نئے طریقے تلاش کرنا نہیں ہے بلکہ شمسی توانائی کے مختلف استعمال بیان کرنا ہے۔

مزید خبریں :