Geo News
Geo News

پاکستان
03 جولائی ، 2015

دفتر خارجہ میں افغان سفیر طلب،احتجاجی مراسلہ حوالے

دفتر خارجہ میں افغان سفیر طلب،احتجاجی مراسلہ حوالے

اسلام آباد.. .....دفتر خارجہ نے پاکستان قونصلیٹ قندھار کے افسر کو حراست میں لینے اور انگور اڈہ گیٹ پر افغان پولیس کی بلا اشتعال فائرنگ پرافغان سفیر کو طلب کر احتجاجی مراسلہ حوالے کردیا ہے۔واقعہ پر دفتر خارجہ نے افغانستان سے شدید احتجاج کیا ۔اس موقع پر دفتر خارجہ نے افغان سفیر سے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قریبی دو ستانہ تعلقات ہیں، ان حالات میں ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان حکام کی جانب سے پاکستانی قونصلیٹ قندھار کے افسر کو حراست میں لینے اور انگوراڈہ گیٹ پر افغان پولیس کی بلا اشتعال فائرنگ پر جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے پر احتجاج کیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستانی افسر کو زبردستی گرفتار کرکے لے جایا گیا،جسے سفارت خانے کی کاوشوں سے گزشتہ رات پاکستانی افسر کو اسلام آباد کے حوالے کردیا گیا ۔ترجمان کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں، تعلقات کے اس نہج پر ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیئں۔

مزید خبریں :