04 جولائی ، 2015
پالی کیلے.....پالی کیلے ٹیسٹ میں یاسر شاہ کی شاندار بولنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم پہلی اننگزمیں 278 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ۔یاسر شاہ نے 5 کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم پہنچایا۔پالیکے میں سری لنکا نے دوسرے دن کھیل کا آغاز 8 وکٹ 272 رنز سے کیا۔ابتدا سے ہی پاکستانی بولرز نے حریف ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا، یاسر شاہ کی شاندار بولنگ کے آگے میزبان ٹیم اسکور میں صرف 5 رنز کا اضافہ کرکے آؤٹ ہوگئی ۔کوشال 18 جبکہ پردیپ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے ۔سری لنکا کی جانب سے کرونا رتنے 130 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 5 ، راحت علی نے3 ور اظہر علی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔