05 جولائی ، 2015
واشنگٹن......امریکی بحریہ نے خواتین فوجیوں کے لیے بچوں کی پیدائش پر ملنے والی چھٹی کو تین گنا کردیا ہے۔امریکی بحریہ کے وزیر رے مےبس نے بتایا کہ بحریہ میں خدمات انجام دینے والی خواتین کو اب بچے کی پیدائش پر 6 ہفتوں کے بجائے 18 ہفتوں کی چھٹی ملا کرے گی، خاص بات یہ ہے کہ وہ اس چھٹی کو بچے کی پیدائش کے پہلے سال کے دوران قسطوں کی صورت میں بھی استعمال کرسکیں گی۔ اپنی تعطیلات کے دوران خاتون فوجیوں کو پوری تنخواہ کی ادائیگی بھی کی جائے گی۔