05 جولائی ، 2015
لاہور......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئندہ تین برسوں میں 20 لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا ہدف ہر قیمت پر حاصل کریں گے۔لاہور میں اسکل ڈویلپمنٹ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے فنی تعلیم کے فروغ کے لئے ٹھوس لائحہ عمل بنایا ہے فنی تعلیم کے اداروں کو مربوط انداز میں کام کرکے نتائج دینا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افرادی قوت کی تیاری میں وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے فنی تربیت کے اداروں کی استعداد کار بڑھا کر انہیں فعال بنانے کی ضرورت ہے۔