Geo News
Geo News

پاکستان
05 جولائی ، 2015

بھتہ خور پولیس اہلکاروں کی فہرست جیو نیوز نے حاصل کرلی

 بھتہ خور پولیس اہلکاروں کی فہرست جیو نیوز نے حاصل کرلی

کراچی......کراچی میں منشیات کے اڈوں سے بھتہ وصول کرنے والے پولیس اہلکاروں کی فہرست جیو نیوز نے حاصل کرلی۔اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق 130 اہلکار ہفتہ وار لاکھوں روپے وصولی لیتے ہیں۔کراچی میںکالی وردی والوں میں موجود کالی بھیڑوں کی ایک اور کہانی منظرعام پر آگئی۔منشیات کے اڈوں سے بھتہ لینے والے پولیس اہلکاروں کی فہرست جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔رپورٹ میں منشیات کے اڈوں سے پیسے لینے والے اہلکاروں کی تعداد 130 بتائی گئی ہے۔شہر کے تمام ہی علاقوں سے پولیس اہلکار منشیات فروشوں سے بھتا لیتے ہیں۔بھتہ جمع کرنے والوں میں زیادہ تر اہلکار کانسٹیبل رینک کے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کانسٹیبل افتخارگلشن معمار اور اخلاق گلبہار کے اڈوں سے پیسے جمع کرتے ہیں جبکہ کانسٹیبل یوسف پاک کالونی اور اسلم پیرآباد میں منشیات کے اڈوں سے رقم جمع کرتے ہیں۔اے ایس آئی ظہور ناظم آباد اور امجد اقبال سپرمارکیٹ میں منشیات فروشوں سے رشوت لیتے ہیں۔کانسٹیبل وسیم قریشی عزیزآباد میں منشیات کے اڈوں سے پیسے لیتا ہے۔طارق اور اختر پی آئی بی اور اصغر عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے منشیات فروشوں سے پیشے لیتے ہیں۔ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل پولیس اہلکار ہفتہ وار لاکھوں روپے بھتہ وصول کرتے ہیں جو اعلیٰ افسران تک پہنچایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :