پاکستان
27 جنوری ، 2012

الطاف حسین پاکستان آ جائیں، استقبال کروں گا،آفاق احمد

الطاف حسین پاکستان آ جائیں، استقبال کروں گا،آفاق احمد

اسلام آباد … مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ الطاف حسین برطانوی پاسپورٹ ترک کرکے پاکستان آ جائیں، وہ ان کا استقبال کریں گے۔ کراچی میں اب بھی نو گو ایریاز موجود ہیں، جہاں پولیس اور رینجرز داخل نہیں ہو سکتے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ وہ ذوالفقار مرزا کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہیں ایم کیو ایم کے خلاف شواہد فراہم کئے تھے۔ آفاق احمد نے کہا کہ ان کی جماعت اسلامی، جے یو پی، پیپلز پارٹی اور اے این پی کے رہنماوں سے بات چیت ہوئی ہے، تمام جماعتیں کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے پر متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں عدلیہ اور میڈیا دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، عوام آزادانہ حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکتے۔ قید کے دوران انہوں نے حکومت کی جانب سے ملک چھوڑنے کے عوض کروڑوں روپے کی پیش کش ٹھکرا دی تھی۔

مزید خبریں :