پاکستان
14 مئی ، 2012

ایفیڈرین کیس:علی موسیٰ گیلانی کا بیان سپریم کورٹ میں جمع

ایفیڈرین کیس:علی موسیٰ گیلانی کا بیان سپریم کورٹ میں جمع

راولپنڈی…اے این ایف نے ایفیڈرین کیس میں علی موسی گیلانی کا تحریری بیان سپریم کورٹ میں جمع کرادیا،علی موسی گیلانی کا بیان 11 صفحات پر مشتمل ہے ۔اپنے بیان میں علی موسی گیلانی نے کیمیکل کوٹہ دلانے میں کردار کے الزام کی مکمل نفی کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے وزیراعظم کا بیٹا ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بریگیڈئر فہیم سے منصفانہ تحقیقات کی توقع نہیں ہے، تحقیقات کا عمل کسی اور آفیسر کو سونپا جائے،کیمیکل کوٹہ کیلئے ڈی جی صحت کو فون نہیں کیا،بریگیڈئر فہیم نے جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا۔علی موسیٰ گیلانی نے علی موسی گیلانی کا اے این ایف کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ توقیر نامی شخص کو نہیں جانتے تین سال سے مقدمہ چل رہا، میرے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں آسکا۔ علی موسیٰ گیلانی کو ان کے مبینہ پی ایس توقیر کی تصویر دکھائی گئی ، جسے علی موسی گیلانی نے توقیر کو پہچاننے سے انکار کردیا، علیٰ موسیٰ گیلانی کے مطابق وہ نہیں جانتے کہ ایفیڈرین کیا ہے، اس کا علم نہیں،ایفیڈرین کے حروف تہجی بھی نہیں جانتا۔

مزید خبریں :