08 جولائی ، 2015
نیویارک ......نشانہ ایسا جو چُوکنے نا پائے ،امریکا کا 10سالہ بچہ اسنوکر کا ماہر کھلاڑی بن گیا ۔ ایسے نشانے لگاتا ہے کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جائیں۔با صلاحیت امریکی لڑکا اسنوکر کا ماہر کھلاڑی بن گیا،ایسے نشانے لگاتا ہے کہ دیکھنے والوں کے ہوش ہی اُڑا دیتا ہے ۔کہتے ہیں پوت کے پاؤں پالنے میں ہی نظر آجاتے ہیں ، یہ جملہ اس با صلاحیت لڑکے پر غالب آتا ہے، جواتنی کم عمری میں اس مہارت سے اسنوکر کھیلتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ ہی رہ جاتے ہیں۔یہ لڑکاابھی محض 10 برس کا ہے اور اسنوکر کے کھیل سے بیحد لگاؤرکھتا ہے ،جو اپنے ننھے ہاتھوں میں اسٹک تھام کرجب گیند کو ہٹ کرتا ہے تو با آسانی ہول میں پوٹ کر دیتاہے ۔یہ بچہ اپنے فن میں بیحد ماہر ہے جواسنوکر کھیلتے ہوئے چھوٹے سے اسٹول اور کرسی کا سہارا لے کر بورڈ تک پہنچتا ہے اور اسٹک سے گیند کو ہٹ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف کوکامیابی سے نشا نہ بنا لیتا ہے ۔