10 جولائی ، 2015
لاہور........عظیم ادیب ،شاعر اورافسانہ نگار احمد ندیم قاسمی کو ہم سے بچھڑے 9 سال بیت گئےہیں ۔ قاسمی ترقی پسند منصفین کی تحریک سے بھی وابستہ رہے۔ صاحب طرز ادیب اور شاعر احمد ندیم قاسمی، ان کی تحریریں سچائی سے بھرپور اور فطرت کی عکاس تھیں۔ وہ عظمت انسان کے معترف تھے۔احمد ندیم قاسمی نے اپنا پہل عشق شاعری کو قرار دیا تھا۔شاعری اور افسانہ نگاری، احمد ندیم قاسمی میں یہ دونوں خوبیاں ایک سے بڑھ کر ایک تھیں ۔احمد ندیم قاسمی نے 90 برس کی عمر پائی، 50 کتابیں، افسانوں کے 17 اورشاعر ی کے چھ مجموعے تخلیق کیے ۔ انکی ادبی خدمات کے اعتراف میں ”ستارہ امتیاز “ سے نوازے گئے۔ 10 جولائی 2006 کو ادب کے افق یہ روشن ستارہ اپنے پرستاروں کی نگاہوں سے ہمیشہ کیلئے اوجھل ہوگیا۔