Geo News
Geo News

پاکستان
10 جولائی ، 2015

سانحہ صفورا کے2ملزمان کو 5 گواہوں نے شناخت کرلیا

سانحہ صفورا کے2ملزمان کو 5 گواہوں نے شناخت کرلیا

کراچی .....کراچی کی مقامی عدالت میں سانحہ صفورا کے 2ملزمان طاہر حسین اور سعد عزیز کو 5 گواہوں نے شناخت کرلیا ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر غلام مصطفیٰ کی عدالت میں سانحہ صفورا کے 2 ملزمان طاہرحسین اور سعد عزیز کو پیش کیا گیا۔ دونوں ملزمان کو سانحہ صفورا کے 5 گواہوں نے شناخت کرلیا۔ گواہوں میں 2خواتین،ایک مرد ،ایک بچی اور سانحے کا شکار اسماعیلی کمیونٹی کی بس کو اسپتال لے جانے والا شخص بھی شامل ہے۔ سانحہ صفورا میں اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر فائرنگ کے واقعے میں 45افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :